آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔