اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، وزیر خزانہ نے بدھ کے روز 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے جبکہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا اور وہ دفتر نہیں آئے۔