پشاور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی وامیدوار حلقہ این اے 7مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا کہ عوام 8فروری کو عدل وانصاف کے نشان ترازو کو کامیاب کریں۔جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لیے اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 7میں مختلف جگہوں پر کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ محدود وسائل اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوام خدمت کی مثالیں قائم کیں،جماعت اسلامی ملک کی تعمیر وترقی اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر ترازو کے حق میں مہم چلائیں،اگر عوام پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار پی کے 15حاجی عزیز اللہ خان،تحصیل امیر ڈاکٹر بشیرمحمد،سیدلیاقت الملک باچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load/Hide Comments