موہالی میں تین کشمیری طلباکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا


سری نگر:بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں تین کشمیری طلباکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔

جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موہالی کے علاقے Kharar میں پروفیشنل کورسز کرنے والے کشمیری طلبا کو زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ان میںسے دو طلبارامیشور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جبکہ ایک گرو گوبند سنگھ کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھ رہا ہے۔

محمد ثقلین نامی ایک طالب علم نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کو فون پر بتایا کہ کچھ غنڈوں نے طلباکے دروازے پر دستک دی اور انہیں بے رحمی سے پیٹنے سے پہلے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔