سری نگر: جنوبی کشمیر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں سڑک کے کنارے نصب کی گئی ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔ کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے کیموہ اور یاری پورہ شاہراہ کے نزدیکی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔جس وقت بارودی سرنگ دھماکہ کیا گیا اس وقت وہاں سے فوجی گاڑیاں گذر رہی تھیں تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔