کراچی(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔
شعیب ملک نے ثناء جاوید سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للہ اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا ء جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔