غزہ جنگ، اسرائیل کو روزانہ 22 کروڑ ڈالر کا خرچ اٹھانا پڑ رہا ہے

واشنگٹن(صباح نیوز)اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف تین ماہ سے جاری جنگ کا مالی بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ امریکی نشریاتی ادارے وی او اے کے مطابق تاہم، فوجی مہم سے اسرائیل کو روزانہ 22 کروڑ ڈالر کا خرچ اٹھانا پڑ رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی حمایت میں کمی ہو رہی ہے۔ اس صورت میں اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہو شاید غزہ سے نکلنے کی حکمت عملی تلاش کر رہے ہوں۔ ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہو بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے انتباہ کے باوجود حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر احتساب سے پہلو تہی کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔