خصوصی افراد کو قومی دھارنے میں لانا حکومتی ترجیح ہے،ثمینہ علوی


اسلا م آباد(صباح نیوز)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاہے کہ مختلف صلاحیتیں رکھنے والے افرادکوہرممکن طریقے سے سہولیات کی فراہمی کے ذریعے قومی دھارے میں لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں خصوصی خواتین اوربچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔خاتون اول نے نجی اورعالمی امدادی اداروں پرزوردیاکہ وہ خصوصی افرادکومعاشی طورپرخودکفیل بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

بیگم ثمینہ علوی نے کہاکہ حکومت نے خصوصی افراد کو برسرروزگاربنانے کے لئے ہنرمندبنانے اورتربیت دینے کے لئے نجی امدادی اداروں سے اشتراک کیاہے۔ثمینہ علوی نے کہاکہ ان افرادکی سہولت کے لئے تعلیمی نظام کومزیدجامع بنایاگیاہے۔