لاہور (صباح نیوز)ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مرکزی اراکین قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ گرانٹ بریڈ برن کا گزشتہ سال کے اوائل میں پاکستان کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔اسی طرح جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔اپنی حالیہ ذمے داریوں سے قبل مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کے عہد میں پاکستان نے عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔
مکی آرتھر پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔1990 سے 2001 تک 18 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے 57 سالہ گرانٹ بریڈ برن 2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہ چکے ہیں۔جب 2023 میں پاکستانی ٹیم ون ڈے کی انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر 1 بنی تو اس وقت بریڈبرن پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ورلڈ کپ 2023 سے قومی ٹیم کے پہلے رانڈ میں اخراج کے بعد نومبر 2023 میں ان تینوں کی ذمے دارایاں تبدیل کرتے ہوئے انہیں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپ دیے گئے تھے۔ان تینوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا اور پی سی بی ان کے مستقبل کے حوالے سے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔۔