چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے عمان کے کمانڈر کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الراحبی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں سکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خطہ میں امن اور سیکیورٹی پر اچھا اثر مرتب ہوگا، افغانستان میں پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کو طویل مدتی باہمی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر سیف نے اومانی مسلح فوج کی صلاحیتوں کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا انہوں نے عمانی مسلح افواج کی استعداد بڑھانے میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کو سراہا