انٹرا پارٹی انتخابات پر فیصلے سے قانونی نظیر قائم ہوگئی۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی  نے کہا ہے کہ شہری اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا حق استعمال کرے، پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کا جھگڑا ایک دہائی پرانا ہے،،انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے حالیہ فیصلے سے  قانونی نظیر قائم ہوگئی،دیگر جماعتوں کے اندر جمہوریت کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے،ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے۔

سرکاری ٹی و ی پی ٹی وی کے پروگرام ووٹ پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید جمہوریت اور کسی بھی معاشرے کے لئے ضروری ہوتی ہے،تنقید لوگوں کا حق ہے، ہم اس حق سے انہیں محروم نہیں کر سکتے،نگران حکومت آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے،نگران حکومت بنیادی طور پر دو منتخب حکومتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے،آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت پرامن، شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے،نگران حکومت الیکشن کمیشن کو مالی، انتظامی اور سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے،انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، مرتضی سولنگی جمعرات 8 فروری 2024کو انتخابات ہوں گے، ہر شہری اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا حق استعمال کرے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)  مولانا فضل الرحمان لیول پلینگ کی شکایت کر رہے ہیں،2013کے انتخابات میں بھی کئی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ کی شکایات تھیں،ریاستی میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کا جھگڑا ایک دہائی پرانا ہے،2013کے عام انتخابات سے پہلے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات ہوئے تھے، ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس نہیں لیا تھا بلکہ ان کے پاس شکایت گئی تھی،انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے حالیہ فیصلے سے ایک قانونی نظیر قائم ہوئی ہے،

اس فیصلے سے دیگر جماعتوں کے اندر جمہوریت کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے،ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان عوام کے ٹیکسوں پر چلنے والے ادارے ہیں،ہماری جانبداری پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے،عوام تک تصدیق کر کے سچ پہنچانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے،ہمارا کام روشنی لانا ہے، دھند لانا نہیں، پچھلے پانچ مہینے کے اندر ہم نے سیاسی و معاشی حالات کو بہتر کیا،عوام سے ہمارا وعدہ ہے کہ جس حالت میں ملک ہمیں ملا تھا اس سے بہتر حالت میں دے کر جائیں گے