عام انتخابات 2024 ، قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست آویزاں

اسلام آباد(صباح نیوز) عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص 10 نشستوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے  گئے۔اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔