الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالہ سے رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مستردکردی


اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالہ سے رپورٹ  خفیہ رکھنے کی استدعا مستردکردی۔نجی ٹی وی  کے مطابق ا لیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم حیران ہیں کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کرسکتے ہیں، ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ شاہ خاور کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔