کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے شہر دکی میں کوئلے کی کانوں میں 2 مختلف حادثات میں 2 کوئلہ کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جاں بحق کان کنوں میں روح اللہ ولد روزی محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان شامل ہے جبکہ دوسرے جاں بحق کان کن کی شناخت اختر محمد ولد خان محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔
دونوں کان کن ٹرالی کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوئے۔ لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے افغانستان روانہ کردی گئی ہیں۔