بی آئی ایس پی کے چیئر پرسن اکٹر امجد ثاقب کا حب اور لسبیلہ آفس کا دورہ

حب(صباح نیوز)چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان عبدالجبارنے زونل ڈائریکٹر ساوتھ زون بلوچستان منیر جان ساسولی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل بی ایس پی آفس کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق، چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان عبدالجبار ، زونل ڈائریکٹر ساوتھ زون بلوچستان منیر جان ساسولی اور ان کے ہمراہ دیگر ڈائریکٹرز اور افسران نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل کے آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دینے کیلئے مزید شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستحقین افراد کے اکانٹس اور اے ٹی ایم کا آغاز کردیاہے اور مزید مستحق افراد کیلئے ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ حب میں سروے جاری ہے ۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ حب کے عوامی حلقوں نے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب کے اس احسن اقدام کی تعریف کی