مظفرآباد( )جامعہ کشمیر، شعبہ اردو کے زیراہتمام دو روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاح ڈی ایس اے ڈاکٹر راجا شرجیل سعید اور ڈپٹی ڈی ایس اے و سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر یوسف میر نے کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی تھے۔تقریب آمد پر شعبہ اردو سربراہ ڈاکٹر یوسف میر، ڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر عاصمہ کبیر،لیکچرار مہتاب عالم، محترمہ رخشندہ معظم، بشریٰ معروف، راجہ قاسم ضمیر،محترمہ سائرہ قیوم مغل سمیت طلبہ نے میئر مظفرآباد سکندر گیلانی کا شاندار استقبال کیا ۔ کرکٹ، بڈمنٹن سمیت طلبہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا،کرکٹ میچ میں کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ بی ایس اردو میقات اول اور بی ایس میقات ہفتم کے مابین کھیلا گیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی ایس ہفتم نے کام یابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔بڈمنٹن کے سنسنی خیز مقابلوں میں بی ایس میقات اول کی طالبہ وجہیہ نے پہلی، بی ایس سوم کی طالبہ معارج نے دوسری جب کہ بی ایس میقام پنجم کی طالبہ رمشا منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔شاندار سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی نے سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر یوسف میر سمیت طلبہ اور تمام منتظمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کشمیر میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا انتہائی احسن اقدام ہے۔
شعبہ اردو نے طلبہ کی جسمانی نشو نما کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جس پر پر مبار ک باد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں گرائونڈ آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں وہاں کے نوجواان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔اختتامی تقریب نے سکندر گیلانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔