سرگودھا(صباح نیوز)اے ٹی ایم مشینوں سے رقوم نکالنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے آئندہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے انگوٹھا تصدیق کو لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے جو بھی شخص اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے جائیگا وہ پن کوڈ کیساتھ اپنے انگوٹھے سے تصدیق کریگا جس کے بعد مطلوبہ رقم اے ٹی ایم اے نکالی جاسکے گی حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بہت زیادہ فراڈ ہورہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر انگوٹھے کی تصدیق کو بھی لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔