اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت پاکستان نے پاکستان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 9اورپاکستان سپر لیگ 10کے کرکٹ میچوں کے سپانسرز پر کسی بھی قسم کے جوے اور آن لائن قسمت ازمائی کی سکیمیں متعارف کروانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی سپانسرز کے ساتھ میچ کے سپانسر ایگریمنٹس میں انہین اس امر کا پابند بنائیں کہ وہ سپانرشپ کی آڑ میں کسی بھی قسم کی کو جوے یا قسمت آزمائی کی کوئی سکیم متعارف نہیں کروائیں گے جس سے پاکستان سے بھاری زرمبادلہ ان سکیموں کے زریعے بیرون ملک منتقل کیا جاسکے .
سینیٹ آف پاکستان میں پیش کئے گئے سوالات کے تحریری جوابات میں نگران وفاقی وزیرفواد حسن فواد نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کو کھیلوں کے مقابلوں خصوصا کرکٹ میچوں کے دوران آن لائن شرطیں لگانے اور آزمائیشی پروگراموں میں جوابات دے کر انعامات جیتنے کی سکیمں جیسی سکیم یں متعارف کرواتی ہیں اور ان میں شریک ہونے والوں کو آن لائن زرمبادلہ میں ادائیگیاں کرنا پڑتی ہے جس سے پاکستان سے بھاری زرمبادلہ ان کمپنیوں کے بیرون ملک اکاونٹس میں منتقل ہو جاتا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان ن ے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی سپانسر شپ کے معاہدوں میں غیر ملکی کمپنیوں اور عالمی جوے خانوں لے ساتھ کسی بھی ایسی سکیم کے متعارف کروائے جانے کی شرط کی بنیاد پر سپانسر شپ معاہدہ نہ کرے اور کسی بھی انٹرنیشنل پلیٹ فارم کو پاکستانی ناظرین کو ایسی جوے اور شرطوں میں پیسہ لگانے اور انعامات کمانے کی سکیموں کے متعارف کروانے کی اجازت نہ دیں تاکہ پاکستان کسے بھاری زرمبادلہ بیرون ملک منتقل ہونے سے روکا جاسکے حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھئی درخواست کی ہے کہ وہ جوے پر مشتمل سکیمیں متعارف کروانے والی کمپنیوں اور براہ راست جوا کروانے والے بیٹنگ ہاوسسز کی وہ ویب سائیٹس اور ایپلیکیشنز کو بند کروا دیں اور ایسے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کروا دیں جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے20دسمبر کو ایک خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان جوے کانوں، اور کھیلوں کے زریعے شرائط لگانے والے جوے کی کمپنیوں اور سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کروانے کیلئے اب تک کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کریاسی طرح پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اور نجی چینل پر ایسی جوے کی کمپنیوں اور آن لائن شرائط لگانے کے سکیموں کے اشتہارات کو ٹیلی کاسٹ کرنے، براڈ کاسٹ کرنے، ری براڈ کاسٹ کرنے پر مکمل پابندی عائد کریں اور جو جو چینل ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کروائیں ان کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسے کسی بھی جوے کی کمپنی کے ساتھ سپانسر شپ ایگریمنٹ طے کرنے پر مکمل پابندی سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو تحریری ضمانت فراہم کر دی ہے تاہم وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایکبار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ تنبیہ جاری کی ہے کہ وہ پاکستان میں مستقبل میں ہونے والے پاکستان سپیرئیر لیگ9اور پاکستان سپیئیر لیگ10کے سپانسرز کے ساتھ معاہدے کرتے وقت ایسی جوا کھلوانے والی کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا سپانسر شپ اگریمنٹ نہ کرے