مردان(صباح نیوز) مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ گھر میں رات بھر گیس لیک ہوتی رہی اور صبح جب خاتون خانہ نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو کمرے میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتا ل منتقل کردیا۔