عوام کورونا ویکسین ضرور لگوائیں ، فیصل سلطان کی اپیل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی مراکزِ صحت پر توجہ دے کر صحت کے شعبے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کی سہولتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے یہ بھی بتایا کہ تمام بنیادی مراکزِ صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔