ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے 84 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز) ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباوطالبات پر مشتمل 84  رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہا=س کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔