میرا بھائی ٹیکساس واقعے میں ملوث نہیں،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی


 کراچی (صباح نیوز)امریکی جیل میں  قیدڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میرا بھائی  ٹیکساس واقعے میں ملوث نہیں ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بھائی کے یرغمال بنانے کے بحران میں ملوث ہونے سے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں اس بات کی مثال ہیں کہ کیسے امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا ٹرولز بغیر کسی ثبوت کے کوئی الزام عائد کر دیتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کوئی سیاہ  فام، بران یا مسلمان ہو تو۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ الحمداللہ ٹیکساس میں یرغمال بنانے کا بحران ختم ہوا۔اس طرح بے گناہ کو ہی مجرم بنادیا جاتا ہے اور بے گناہ عافیہ کو قید میں رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ غیر زمہ دار صحافی اور شیطان کے ایجنٹس کتنی زندگیاں تباہ کریں گے؟ یاد رہے امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے کولیویل  پولیس نے اس شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

امریکی میڈیا کے بعض اداروں نے الزام لگایا تھا کہ شاید اس واقعے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھائی ملوث ہو۔ امریکی پولیس نے  مارے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔