سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 4افراد جان کی بازی ہارگئے اس طرح کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4561ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 72ہزار 989ٹیسٹ کئے گئے جن میں 122سفر کرنے والوں سمیت مزید 3251افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 3251افراد میں جموں میں 1129جبکہ کشمیر میں 2122افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 55ہزار 874ہوگئی ہے۔
کشمیرکے 2122متاثرین میں سرینگر میںسب سے زیادہ 624، بارہمولہ میں 471، بڈگام میں 416، پلوامہ میں 67، کپوارہ میں 137، اننت ناگ میں 228، بانڈی پورہ میں 117، گاندربل میں 21، کولگام میں 37اور شوپیان میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ سنیچر کو 4دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔
مرنے والوں میں ایک بڈگام اور ایک اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ اس دوران جمو میں اموات کا سلسلہ بدسطور جاری ہے اور سنیچر کو مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے 2افراد میں ایک کا تعلق جموںاور ایک کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔