جماعت اسلامی کرپشن سے پاک حقیقی جمہوری پارٹی ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی

نوشکی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، مولانا محمد عارف دمڑ، حلقہ پی بی 34 سے نامزد امیدوارحافظ مطیع الرحمن مینگل ،ضلعی امیرمولانا محمدقاسم ودیگر نے کہاکہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔ عوام کیساتھ ملکر چوروں اور لٹیروں کا راستہ انتخابات کے زریعے روکیں گے افسوس گزشتہ کئی عرصے سے صوبے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا کبھی لاپتہ افراد کی بازیابی اور کبھی قوم پرستی اور کبھی سیندھک اور ریکو ڈک پرو جیکٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف بنک بیلنس بنایا گیا 70 سالوں سے لوگوں کی حالت نہیں بدلی ہے۔جماعت اسلامی ہی پریشان حال عوام کی حالت بدلیگی عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

          ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا قوم پرست پارٹیوں نے بلوچ عوام کے حقوق کی کی فراہی میں اسٹبلشمنٹ کو رکاوٹ قرار دیاجارہاتھا لیکن دوسری جانب خود اسٹبلشمنٹ کی اشیر باد سے وزارتیں ،مراعات لیکر مالامال ہورہے ہیں جماعت اسلامی عوام کو ان کی حقوق کی فراہمی کیلئے پورے بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے کیلیے امیدوار کھڑے کیے ہیں ہم عوام کوبتانا چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں رہی لیکن گوادر سے ژوب تک ہر آفت سیلاب بارش زلزلہ وکرونامیں جماعت اسلامی کے لوگوں نے سب سے پہلے اپنے پریشان حال لوگوں کے پاس آکر خدمت کی ۔مقتدرپارٹیوں ،اقتدارپر قابض نام نہادلیڈرزکے علاوہ بھی جماعت اسلامی کی شکل میں دیانت دار امانت دارلوگ موجود ہیں جو عوام کو حقوق دلاسکتی ہیں عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن بناسکتی ہے ۔

جماعت اسلامی کے علاوہ بھی معاشرے میں اچھے لوگ ہیں عوام سوچ سمجھ کر دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے الیکشن میں ہر ضلع سے اچھے پڑھے لکھے دیانت داردین دار  لوگوں کو عوام کی خدمت کیلئے نامزدکیا ہے عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کو اعتماد،ووٹ اور نوٹ دیکر مسائل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکاراحاصل کرسکتے ہیں۔ نوشکی میں حافظ مطیع الرحمن کی شکل میں جماعت اسلامی موجود ہے ان کی خدمات ،جدوجہد دیانت داری اہلیان نوشکی کے سامنے ہیں نوشکی کے عوام آنے والے انتخابات میں انکا ساتھ دیں اگر آپ اپنے مستقبل بدلنا چاہتے اور علاقے اور ملک کو خوشحال بنانا ہے تو تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے