پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق،خاتون سمیت 2 زخمی


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک کے ک مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے واقعات نارننگ منڈی، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں پیش آئے ۔نارنگ منڈی میں دھند کے باعث 2حادثات پیش آئے، پہلے حادثے میں موٹر سائیکل رکاوٹی پتھروں سے ٹکرا کر گر پڑی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔دوسرا حادثہ سیالکوٹ موٹروے پر کار کو پیش آیا، تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے خاتون سمیت دو افرار زخمی ہو گئے۔اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے میں مزدا نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔