نواز شریف کے این اے 130 ، مریم نواز کے پی پی 80شاہ پور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 ،مریم نواز کے پی پی 80شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے،

این اے 150 سے زین قریشی اور مہر بانو قریشی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے،

ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔