اسلام آباد(صباح نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے وفد کے ہمراہ طلعت محمودکو بطور ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے تعینات ہونے پر مبارکبادپیش کی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،سرپرست اعلی حاجی صابر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغرمانی بٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود،محمد سرفرازملک،ملک احسان،چوہدری منیر،وارث دلیپ،غلام محمد بلتی،قاسم بلتی،گوہرالہی،شفیع اللہ خان ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے،
اس موقع پرممبرایڈمنسٹریشن نے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں تعیناتی میرے کے لیے ایک چیلنج ہے اورانشا اللہ اس شہر کی ترقی اور ادارے کی بہتری کے لیے سی بی اے کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ان کی مشاورت سے ملازمین کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے،اس موقع پر چوہدری محمد یسین نے سی ڈی اے کے پندرہ ہزار ملازمین کی طرف سے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی،شہریوں کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔