لاہور (صباح نیوز) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ چکوال کی تحصیل کلرکہارمیںجماعت اسلامی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے امیدواران دوروز سے خوار ہورہے ہیں۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے جماعت اسلامی کے مقامی امیدوار پروفیسر طاہر کو الیکشن کمیشن کے عملہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی چکوال سے ملیں گے اور جب وہ چکوال پہنچے تو اُنہیں اطلاع دی گئی کہ کاغذات کلر کہار بھیج دیے گئے ہیں جو کہ جمعرات کی شام تک موصول نہیں ہوئے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ امیدواران کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments