غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع


 لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 4جنوری 2024 توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے چودھری پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔چودھری پرویزالہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش نہیں کیا گیا تاہم جیل حکام نے ملزم کا وارنٹ عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری 2024تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔