صنم جاوید جیل سے مریم نواز کے مقابل الیکشن لڑیں گی، والد


لاہور(صباح نیوز)پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے والد ہے کہ ان کی صاحبزادی جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کے والد نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید پی پی 150 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔