نیو یارک(صباح نیوز) ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے یرغمالیوں کے قتل کا واقعہ غیر مسلح لوگوں پر گولی چلانا اسرائیل کا ٹریک ریکارڈ ظاہر کرتا ہے ۔اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی شہریوں کی ہلاکت پر ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے رد عمل سامنے آ گیا۔
ہیومن رائٹس واچ کے اسرائیل و فلسطین کیلئے ڈائریکٹر عمر شاکر نے بیان میں کہا ہے کہ پہلے گولی مارو، پھر پوچھو، اسرائیلی فوج کا اقدام ان کی دیرینہ مشق کی نشاندہی کرتا ہے ۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے قتل کے بعد باقی مغویوں کی رہائی کیلئے حماس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے نیتن یاہو حکومت پر مزید دباؤبڑھا ہے۔