کرپشن مقدمہ، فواد چوہدری کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم


راولپنڈی (صباح نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے کرپشن کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔