لاہور ہائی کورٹ، ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے اسٹوڈنٹس کو رولز کے برعکس نمبر د یئے گئے، اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے سٹوڈنٹس متاثر ہوئے۔عدالت نے ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔