8فروری کو پوری قوم سیاسی او رمعاشی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ ضیاء الدین انصاری


لاہور (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پوری قوم سیاسی او رمعاشی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔عوام نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں اور نام نہاد لیڈروں کو آزما کردیکھ لیا ہے سب نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔ملکی اور عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

سابقہ او رموجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی سے محروم اورملکی اداروں کو خود مختار بنانے کی بجائے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ۔ دیانتدار قیادت ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے اور ایسی قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ثابت کیا ہے کہ وہ محب وطن ہونے کیساتھ کرپشن سے پاک اورباصلاحیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی کاروائیاں ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والا دہشت گردی کے المناک سانحہ میں پاک فوج کے 23 جوانوں کی شہادت پر پور ی قوم رنجیدہ ہے۔امیر لاہور نے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس المناک سانحہ کی جلد ازجلد ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ دہشتگردی میں ملوث اوراس کے سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے کھڑاکیا جائے اور عبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کی مذموم کاروائی کرنے سے پہلے ملک دشمن عناصر ہزار بار سوچیں