ریسکیو 1122پنجاب، پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیزمینجمنٹ کمپنی اور آئی آرایم این سی ایچ انسدادخسرہ اور روبیلاکی قومی مہم کا حصہ بن گئے


لاہور (صباح نیوز) ریسکیو 1122پنجاب، پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیزمینجمنٹ کمپنی اور آئی آرایم این سی ایچ انسدادخسرہ اور روبیلاکی قومی مہم کا حصہ بن گئے۔یونیسف اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب کے اشتراک سے انسدادخسرہ وروبیلا مہم کے حوالہ سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینارکاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹر آئی آرایم این سی ایچ،سی ای اوہیلتھ لاہورڈاکٹرفیصل،ڈویژنل آفیسرریسکیوڈاکٹرمحمد اعظم اورڈسٹرکٹ آفیسرریسکیولاہورشاہد وحیدنے شرکت کی۔کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداختر،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمشتاق احمدارشاد،پولیوآفیسریونیسف ڈاکٹرفریال شمس اورٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان اورمیڈیکل آفیسر ای پی آئی ڈاکٹر مدثر سعید بھی شریک ہوئے۔ریسکیو1122،آئی آرایم این سی ایچ اور پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے پنجاب میں خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم میں یونیسف اور محکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداخترنے آگاہی سیمینارمیں خسرہ اور روبیلا کی علامات اور علاج بارے تفصیلی بریفنگ دی۔مقررین نے کہاکہ صوبہ بھرمیں 15نومبرسے27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 15نومبرسے27نومبرتک 9ماہ سے15سال عمرکے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں معصوم بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے یونیسف کے تعاون سے بنیادی اقدامات اٹھا رہاہے۔پنجاب میں انسدادخسرہ اور روبیلا کی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب بھر میں خسرہ و روبیلا مہم کے دوران ایفی کیس کے لیے ریسکیو ایمبولینس سروس استعمال کی جائے گی۔مقررین نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون پریونیسف کی کاوشوں کو سراہا۔افسران ریسکیو1122نے کہاکہ تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو انسدادخسرہ وروبیلا کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی جائے گی