اسلام آباد (صباح نیوز)گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کھل کر بات ہوتی ہے یہ جمہوریت کا طریقہ ہے کہ آپ کھل کر بات کر سکتے ہیں ۔
گیس کا معاملہ بڑا ما یوس کن ہے ملک میں گیس کی کمی ہے اور سارا غصہ حماد اظہر پراترتا ہے۔۔ گیس کا بحران کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں آیا ہے تھو ڑے سے پیسوں کی و جہ سے کنٹریکٹ منسوخ ہو جاتے ہے ، ہمارے تین کنٹریکٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔
عمران خان یا حماد اظہر کوئی نہیں چاہتا کہ مہنگائی کا طوفان آجائے اور گیس ختم ہو جائے ۔ پی ٹی آئی حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اپوزیشن جماعتیں صوبوں میں سکڑ کر رہ گئی ہیں، ان ہائوس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ،اپوزیشن کرپشن چھپانے کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے ۔
ان خیالات کااظہار گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ پرویز خٹک کے حوالہ سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ پرویز خٹک کے لہجے میں تلخی ہوجو کہ نہیں ہو نی چاہیئے تھی ، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور وہی اس پارٹی کے روح رواں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرہ اجلاس میں موجود 90فیصد لوگ عمران خان کی وجہ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔گیس بحران کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گیس کا معاملہ بڑا ما یوس کن ہے ملک میں گیس کی کمی ہے اور سارا غصہ حماد اظہر پراترتا ہے اس دن وزیر اعظم کے سامنے میں نے بھی اپناسارا غصہ حماد اظہر پر اتارا ۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ گیس کے حوالے سے صنعتکار ، گھریلوں صارفین ، سی این جی کے مالکان دبائو ڈالتے ہیں اورحماد اظہر سے جواب چاہئے ہوتا ہے ، ان کے پاس گیس نہیں ہے وہ گھر سے لاکر تو دے نہیں سکتا ۔ گیس کا بحران کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں آیا ہے تھو ڑے سے پیسوں کی و جہ سے کنٹریکٹ منسوخ ہو جاتے ہے ، ہمارے تین کنٹریکٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔ کوئی بھی ادارہ اپنے آپ کو فیل نہیں کرنا چاہتا ،حماد اظہر نے اپنے طریقے سے کام کیا ہے ۔ عمران خان یا حماد اظہر کوئی نہیں چاہتا کہ مہنگائی کا طوفان آجائے اور گیس ختم ہو جائے ۔
مہنگائی کے حوالے سے سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کا 40سالہ ریکارڈٹوٹا ہے، بھارت کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے اور وہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سری لنکا اور بنگلادیش میں بھی مہنگائی ہے ،عمران خان کی حکومت نے کورونا جیسے کڑے وقت میں کام کیے ہیں اموات کو روکنے کی کوشش کی گئی، لوگوں کو گھروں میں احساس پروگرام کے تحت امداد پہنچائی گئی۔
اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اپوزیشن جماعتیں صوبوں میں سکڑ کر رہ گئی ہیں، ان ہائوس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ،اپوزیشن کرپشن چھپانے کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے ۔ مائنس ون کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اگر مائنس کیا جائے تو کچھ نہیں بچتا۔ AS