مقدمات سے میرا کو ئی تعلق نہیں، 8 تا 16 مئی یہاں نہیں تھا، زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقدمات سے میرا کو ئی تعلق نہیں، 8مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 56اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔