صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں،فواد چوہدری


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیداران  سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام کے حقوق کاتحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کوریج کرنے والے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے جن خبروں پرعدلیہ نوٹس لیتی ہے ان خبروں کا مستند ہونا ضروری ہے قانونی صحافت میں صحافت اور قانون دونوں شامل ہوتیہیں عدلیہ کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی تربیت ضروری ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کیساتھ مل کرلائحہ عمل مرتب کرے گی صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں فواد چوہدری چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچے اور چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر اظہارتعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور رنج کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں