امریکا کی ایما پر اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے کے در پے ہے

لاہور (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امریکا کی ایما پر اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے کے در پے ہے، مسلمان حکمران واشنگٹن کے خوف سے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول رہے جب کہ اس دوران غزہ میں قبرستان آباد اور شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ 56اسلامی ممالک کی فوج اسرائیل کو اپنے پائوں تلے کچل سکتی ہے، افسوس کہ امت کے حکمران بزدل ہیں، انھیں اپنے اعمال کا جواب دہ ہونا پڑے گا، حکمرانوں کے کردار کو امت اور تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

منصورہ جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے کوڑوں سے عوام بدحال ہو گئے ہیں، عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، حکمران طبقات ریاست کے وسائل پر قابض ہیں، ان وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑنا ہو گا اور یہ کام صرف جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پیارے اب عوام کے پیارے نہیں بنیں گے، لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی الیکشن میں سلیکشن کسی صورت قبول نہیں کرے گی