ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ، عوام اپنے ووٹ سے مثبت تبدیلی لاسکتے ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر۔IIلاہور انعم پرویز

لاہور (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر۔IIلاہور انعم پرویز نے 7 دسمبر ووٹر ڈے کے موقع پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگرکرنا ہے اور انہوں نے اگاہ کیا کہ جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور عوام اپنے ووٹ سے مثبت تبدیلی لاسکتے ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعدد اقدامات کیے ہیں جس میں سرفہرست شہریوں کے درست ووٹ کے اندراج اور ووٹ ڈالنے کے لیے تمام سہولیات کو یقینی بناناہے۔ اس کے علاوہ طلبا  وطالبات، خواتین، اقلیتیوں، ٹرانس جینڈر اور معذور افراد کو ووٹ بینک کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔