لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائد ن لیگ محمد نواز شریف سے ملاقات کی،
شہباز شریف بڑے بھائی نواز شریف سے گلے ملے اور ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر خوشی و نیک تمناوں کا اظہار کیا۔نواز شریف نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جوابی مبارکباد دی، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو بھی مبارکباد دی۔دونوں قائدین نے موجودہ صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔