الخدمت فاؤنڈیشن نے بچیوں کیلئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغازکردیا،سید وقاص جعفری

لاہور (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے پسماندہ طالبات کیلئے سائنس،ٹیکنالوجی،انگلش،میتھ ایجوکیشن پروجیکٹ کا آغازکردیا، پنجاب سکول، مکہ فاؤنڈیشن اور CFLIکے تعاون سے جاری اس پراجیکٹ کا مقصد طالبات کو روبوٹیک ایجوکیشن دے کر بااختیار اور ہنر مند بنانا،صنفی رکاوٹوں اور تعلیمی مساوات کا خاتمہ اور جدید علوم کے ذریعے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کواجاگرکرناہے۔الخدمت آغوش شیخوپورہ میں موجود55آرفن بچیوں کو STEM ٹریننگ کی تکمیل پرمنعقدہ تقریب میں ان بچیوں کو 16ہزارروپے مالیت کی روبوٹک کٹس بھی مفت فراہم کی گئیں،250بچیوں کویہ کٹس دی جائیں گی۔

تقریب کے مہمانا ن خصوصی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سیدوقاص جعفری،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت آغوش ہومز ائیر مارشل (ر) ارشد ملک، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے پنجاب سکول سمیت تعاون کرنے والے دیگراداروں کاشکریہ اداکیااور طالبات کے پراجیکٹس پران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

سید وقاص جعفری نے کہاکہ بچیوں کوجدید تعلیم سے آراستہ کرنا معاشرے کی تشکیل میں اہم کرداراداکرتا ہے،اس پراجیکٹ کا مقصد آرفن بچیوں کو روشن مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔عمومی طور پر ٹیکنالوجی میں لڑکوں کواہمیت دی جاتی ہے اورلڑکیوں کونظراندازکیا جاتاہے لیکن الخدمت نے بچیوں کے لیے ترجیحی طورپراس پراجیکٹ کولانچ کیا۔ ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہاکہ روبوٹ مسلمان اسلاف کی ایجاد ہے اسماعیل الجواری نے 12ویں صدی میں پہلی دفعہ دنیا میں روبورٹ کا آئیڈیادیا،ہمارامقصد طالبات کو روبوٹیک ایجوکیشن دے کر بااختیار اور ہنر مند بنانا ہے