سوات (صباح نیوز) سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج تھے۔
سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی اور تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ خوازہ خیلہ میں کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا اور تمام کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔