سینیٹر مشتاق احمد خان کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں شریک ہوں گے

اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کل صبح بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا میں شریک ہونگے ۔ دھرنا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں کے خلاف دیا جائے گا۔ صبح 10 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے  بلوچوں کا دھرنا ہوگا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان خطاب کریں گے