مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ 2دسمبر کو زندہ دلان مظفرآباد یکجہتی فلسطین کشمیرمارچ میں شریک ہوکر اہل فلسطین وکشمیرکو پیغام دیں کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہانہیں ہیں پوری ملت اسلامیہ ان کے ساتھ ہے،فلسطین وکشمیرکی مائوں بہنوں نے خود کواور اپنے لخت ہائے جگر کو قربان کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ اسلام کی حقیقی بیٹیاں ،دہشت گرد اسرائیل اور ہندوستان کو شکست ہوگی،25لاکھ فلسطینی سینکڑوں اسرائیلی جنگی جہازوں کی شدید بمباری کے باوجود قبلہ اول کی آزادی کے لیے پرعزم ہیں،
ان خیالات کااظہارانھوںنے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 2دسمبر کو بچے، خواتین بوڑھے،مرد اور جوان سب نکلیں ،خواتین اور بچوں کے لیے الگ انتظام کیاگیاہے ،مظفرآباد والوںنے ثابت کرنا ہے کہ وہ قبلہ اول کی آزادی اور کشمیرکی آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،حماس کے شیر دل جوانوںنے اسرائیل کو شکست دے دی ہے پوری دنیا کی انسان حماس کے ساتھ ہیں اسرائیل کو دہشت گرد ریاست کے طورپر پیش کررہے ہیں یہ حماس کی بہت بڑی کامیابی ہے،اسرائیلی جنرلز کو حماس کے مجاہدین نے گرفتار کرکے پیغام دیاہے کہ اللہ کے بھروسے پر چلنے والوں کو فتح نصیب ہوتی ہے انھوںنے کہا دہشت گرد اسرائیل اور ہندوستان کے کاانجام کاوقت آگیاہے،کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خون سے آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا،ہندوستان اور اسرائیل نے مظالم کی انتہاکردی ہے۔