سینئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات


 اسلام آباد (صباح نیوز)سینئر قانون دان شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیئے گئے۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی منظوری سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 3 ماہ کے لئے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا، شاہ خاور بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔ چیئرمین کے انتخاب کے لئے 4فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن ہے۔