سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف کانسٹیبل منش رنجن داس نے کشتواڑ میں سی آر پی ایف 52 بٹالین ہیڈ کوارٹر کی پی ڈی سی کالونی میں خود کوپھندہ لگا کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔اس واقعے کے بعد جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر588ہو گئی ہے۔