مریم نوازنے پرویز رشیدکی قیمہ نان کھانے کی تصویر شیئرکردی


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید کی قیمہ نان کھا نے کی تصویر شیئر کردی۔

ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مریم نواز کے ساتھ گاڑی میں موجود پرویز رشیدکھانا کھا رہے ہیں۔

مریم نے ازراہ تفنن تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز رشید لاہوری کھانا قیمہ نان کھا رہے ہیں، مریم نے مزید لکھا کہ بہت اچھے، پرویز رشید صاحب، مزے کریں۔