امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین سے ملاقات، انتخابات پر بات چیت

لاہور(صباح نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔امریکی سفیر اور جہانگیر ترین نے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی۔ امریکی سفیر اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔۔