مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائی میں شہید نوجوانوں کی تعداد6 ہو گئی


سری نگر۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔

بھارتی فوججنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں5 اور ضلع راجوری میں ایک نوجوان کو شہید کیا ، بھارتی فوج نے اپنی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری کے بدھیال علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ جمعہ کی صبح ضلع کولگام کے علاقے سمنو(Samnoo)میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں 05 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کولگام کے سمنو علاقے میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے بھارتی فوج نے ضلع پھر کی ناکہ بندی کر دی ہے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہے مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں۔ قصبے میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے  ۔